Subscribe Us

header ads

کورونا کا خوف ‘جاپان میں تقسیم اسناد کی انوکھی تقریب


جاپانی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی تقریب میں طالب علموں بجائے ربوٹس نے ڈگریاں وصول کیں

For English Translation:-
https://currentaffairs252.blogspot.com/2020/04/fear-of-corona-unique-ceremony-of.html

 کورونا وائرس کے پیش جہاں دنیا کی آبادی کی ایک بڑی اکثریت گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہے، وہی پر جاپان کی ایک یونیورسٹی نے فارغ التحصیل طلبہ میں انوکھے انداز میں گریجویشن کی ڈگریاں تقسیم کیں. ٹوکیو کی بزنس پریک تھرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے گریجویشن کی ورچوول تقریب منعقد کی جس میں طلبہ کے بجائے ان کے نمائندہ روبوٹس نے مہمان خصوصی سے ڈگریاں وصول کیں.
بزنس پریک تھرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو ڈگریاں وصول کرنے کے لیے جامعہ آنے سے روک دیا تھا ڈگریاں وصول کرنے کے لیے بے چین طلبہ نے اس کا حل نکالا اور اپنے نمائندہ روبوٹس یونیورسٹی بھیج کر 

ڈگریاں وصول کیں.

گریجویشن کی یہ تقریب جاپان کے شہر چوڈا کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی  گریجویشن میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتورچولظامیہ کے گنے چنے افراد موجود تھے.
جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہر طالب علم کے نام سے موسوم ایک روبوٹ بنایا گیا تھا روبوٹس نے گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ڈگریاں وصول کیں. واضح رہے کہ کورونا وائرس جاپان میں اب تک 85 انسانی جانوں کو نگل چکا ہے جبکہ ساڑھے 3 ہزار سے زائد لوگ اس وبا سے متاثر ہیںکورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے باعث جاپان کے کچھ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی ہے جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کرنے کے باوجود مصدقہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی جانب سے گزشتہ روز روز ان اقدامات کا اعلان کیاتاہم یہ اقدامات فوری نافذالعمل نہیں ہوں گے اور ان کا اطلاق پورے ملک کے لیے نہیں بلکہ صرف بڑے شہروں جیسے کہ ٹوکیو اور اوساکا کے لیے ہو گا.
یادرہے کہ چین جہاں دنیا میں سب سے پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہاں مزید دو ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 331 ہو گئی ہے جبکہ 39 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 708 تک پہنچ گئی ہے. خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 12 لاکھ 75 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 69 ہزار 501 افراد ہلاک اور 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے