Subscribe Us

header ads

گرم موسم سے کرونا وائرس کا پھیلاﺅ کم ہوسکتا ہے؟ سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی-----------!


دنیا کے اکثر ممالک کی جانب سے اپنے بارڈرز کو سِیل کرکے شہروں کو لاک ڈاﺅن 
کیا جارہا ہے تاکہ کرونا وائرس آﺅٹ بریک کو روکا جاسکے۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے گرم موسم کے باعث کرونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی کی امید کو زیادہ بڑھاوا نہیں دیا جاتا لیکن وزیر اعظم عمران خان خشک گرمی سے کرونا کے پھیلاﺅ میں کمی کیلئے پر امید ہیں۔ اب امریکہ کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں گرمی کے باعث کرونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی کی امید کو تقویت 
ملتی ہے۔
Image result for sun
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میسا چوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 94 فیصد کیسز ان ممالک میں سامنے آئے ہیں جہاں درجہ حرارت 2 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔ وہ ممالک یا خطے جہاں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے ان میں کرونا وائرس کے صرف 10 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جنوبی ریاستیں نسبتاً گرم ہیں اور وہاں کرونا وائرس کے کیسز شمالی ریاستوں کی نسبت 25 فیصد کم ہیں۔ کرونا سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکہ کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت 1 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے ۔
Image result for corona virus pics
حال ہی میں جنوب مشرقی ایشیا میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث گرم موسم سے کرونا کے پھیلاﺅ کی روک تھام کی تھیوری پر شبہات ظاہر کیے جارہے ہیں۔انڈونیشیا ، تھائی لینڈ ، ملائیشیا اور فلپائن میں حالیہ کچھ دنوں کے دوران جس تیزی سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ گرمی کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں بہت تھوڑی مدد مل سکتی ہے۔
سنگا پور کے لی کوان یو سکول آف پبلک پالیسی کے پروفیسر ٹیکی پانگیسٹو کا کہنا ہے کہ گرم درجہ حرارت کی تھیوری جنوب مشرقی ایشیا میں لاگو ہوتی نظر نہیں آرہی کیونکہ یہاں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے گلوبل آﺅٹ بریک اینڈ رسپانس نیٹ ورک کے چیئرمین ڈیل فشر کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ یہ ہوسکتا ہے کہ گرم موسم کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو کم کرسکتا ہے لیکن اس سے وائرس کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ ’سب سے ضروری یہ ہے کہ ممالک مشتبہ کیسز کو کتنے پر اثر طریقے سے آئسولیٹ کر ہے ہیں اور متاثرہ لوگوں کو کیسے باقی معاشرے سے الگ کر رہے ہیں ، یہی اصل چیز ہے نہ کہ گرم موسم۔
Regards(Current Affairs)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے