Subscribe Us

header ads

کرونا کا علاج مل گیا ؟؟۔۔۔۔ کوروناوائرس کے علاج کیلئے بنائی گئی دوا کی منظوری دے دی گئی

امریکا میں اس دوا کی کوروناوائرس کے علاج کیلئے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے جسے حال ہی میں امریکی ماہرین نے کورونا وائرس کیخلاف واضح طور پر اثر کرنے والی دوا قرار دیا تھا۔ریمڈیسیورنامی اس دوا کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اس سے کوروناوائرس کے علاج میں کافی مدد ملی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق محکمے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ہنگامی بنیادوں پر کورونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈیسیور نامی دوا کے استعمال کی منظور دے دی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ دوا بنانے والی جیلیڈ کمپنی کے سربراہ نے اس اقدام کو انتہائی اہم پہلا قدم قرار دیتے ہوئے ریمڈیسیور کی 15 لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے حامی بھری ہے
امریکی نائب صدر مائیک پینس کے مطابق پیرسے اس دوا کو ہسپتالوں میں پہنچانے کا عمل شروع ہوجائےگا۔
خیال رہے کہ یہ دوا ابتدا میں ایبولا کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھی تاہم تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے باعث کورونا وائرس کی علامات کو 15 سے 11 دن تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
دوسری جانب چین میں طبی ماہرین  کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں اس دوا  کی افادیت پر سوال اٹھائے گئے تھے۔
خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہے۔
انڈیا نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں چار مئی سے مزید دو ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ ’وبا کے عروج سے گزر چکا ہے‘۔ برطانیہ میں اموات کی کل تعداد 26700 سے زیادہ
امریکہ میں گذشتہ چھ ہفتوں میں تقریباً 3 کروڑ افراد بیروزگار ہوگئے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے