Subscribe Us

header ads

کورونا وائرس،آئی ایم ایف نے پاکستان کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ،ایک ارب 38 کروڑڈالرکےریلیف پیکیج کی منظوری

عالمی مالیاتی ادارے "آئی ایم ایف" نے پاکستان کیلئےایک ارب 38 کروڑڈالرکےریلیف پیکیج کی منظوری دیتے ہوئےاعتراف کیاہےکہ حکومت پاکستان نےکوروناوائرس کاپھیلاؤروکنےکیلئےتیزی سےاقدامات کیےہیں تاہم  کوروناکےپاکستانی معیشت پرانتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں ، پاکستان ریلیف فنڈزکورونا کےاثرات سےنمٹنے کیلئے استعمال کرسکےگا،آئی ایم ایف کی مالی سپورٹ سےپاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابوپانےمیں مدد ملے گی
تفصیلات کے مطابق عالمی مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے ہونے والے اجلاس میں  پاکستان کیلئےایک ارب 38 کروڑڈالرکےریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے ،اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کیلیے منجمد کردیے ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق  آئی ایم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کےباعث پاکستان کی معیشت شدید متاثر ہورہی ہےاورمعاشی غیریقینی بڑھتی جارہی ہے،پاکستان کو کورونا سےنمٹنےکےلیےبیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف کی جانب سےپاکستان کوملنےوالی سپورٹ زرمبادلہ کےذخائرکوبہترکرےگی جبکہ اس ریلیف پیکیج سےبجٹ کی ضروریات کوپورا کیا جاسکےگا۔آئی ایم ایف کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےصحت عامہ پراخراجات بڑھانےکااعلان کیا ہے،پاکستان یہ فنڈزکورونا کےاثرات سےنمٹنے کیلئے استعمال کرسکےگا،پاکستان کوفنڈزریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں جاری ہونگے اور پاکستان توازن ادائیگی کیلئےہنگامی ضروریات پوری کرسکےگا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سےمعاشی صورت حال انتہائی غیر یقینی کا شکارہے،مالی سپورٹ سےزرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابوپانےمیں مدد ملےگی۔اعلامیہ میں کہا گیاہےکہ آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ قریبی رابطےمیں ہے
کورونا کےاثرات کم ہوتےہی پاکستان کے ساتھ  مذاکرات دوبارہ شروع کیےجائیں گے اور 6 ارب ڈالرکےموجودہ ای ایف ایف پروگرام کےتحت بات چیت ہوگی۔آئی ایم ایف نے کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نےکورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئےتیزی سےاقدامات کیے ہیں جبکہ پاکستانی حکومت  عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے معاشی پیکیج کا بھی اعلان کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کیلیے منجمد کردیے ہیں۔آئی ایم ایف کے مطابق جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرزکے قرض ایک سال کے لیے منجمد کرنےکی منظوری دے دی ہے، قرضے منجمد کرنےکا مقصد متاثرممالک کوصحت ومعاشی مسائل میں مدد دینا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے