Subscribe Us

header ads

بجلی کے بلوں پر بھی سبسڈی ملے گی حکومت کا بڑا اعلان ۔


اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر بھی امداد دی جائےگی، دو ہفتے میں بجلی بلز سے متعلق اسکیم لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کرونا کے باعث جو بیروزگار ہوئے ان کی ہم نے امداد کرنی ہے، 2 ہفتے میں بجلی بلز سے متعلق اسکیم لائیں گے،بجلی کے بلوں پر بھی امداد دی جائےگی۔
وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباری ودکانداروں کے لیے پروگرام لایا جائے گا، 30 ارب روپے کے بنیادی سامان کا قوم کے لیے بندوبست کر رہے ہیں۔
کرونا سے بچنا ہے اور روزگار کو بھی بچانا ہے،اسد عمر
اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث لوگوں کے کاروبار پر اثر پڑا،بیماری سے بچنا ہے اور روزگار کو بھی بچانا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ 15مارچ کو پاکستان میں 473 کیس تھے، پاکستان میں اپریل میں 25 ہزار کیسز ہونے کا خدشہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اندازے کے مطابق ملک میں کرونا سے اموات بہت کم ہوئیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے