Subscribe Us

header ads

فوڈ ہوم ڈیلیوری سے متعلق احتیاطی تدابیر جاری

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کھانے کی ہوم ڈیلیوری سے متعلق احتیاطی تدابیر جاری کر دیں۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق فوڈ ڈیلیوری کے دوران ملازمین صفائی کا خیال رکھیں، کھانے کا پیک جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریسٹورینٹ یا ہوٹل کے فوڈ ڈیلیوری کرنے والے ملازم ہاتھوں کو گرم پانی اور صابن سے لازمی دھوئیں۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے مزید ہدایت کی ہے کہ کھانا ڈیلیور کرنے والا شخص 55 سال سے زیادہ عمر کا نہ ہو، فوڈ ڈیلیوری کرنے والے ملازم کے لیے فیس ماسک کا استعمال ضروری ہے۔سندھ فوڈ اتھارٹی کا اپنے اعلامیے میں احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ کھانسی، نزلہ، بخار کی صورت میں ڈیلیوری بوائے کی خدمات نہ لی جائیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے