Subscribe Us

header ads

پنجاب حکومت کا 25 لاکھ گھرانوں کو4 ہزارروپے ماہانہ دینے کا اعلان

انڈر ٹرایل قیدیوں کی 90 دن سزاؤں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا ہے، ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے، 18 ارب کے صوبائی ٹیکسز بھی معاف کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پریس کانفرن


پنجاب حکومت نے25 لاکھ گھرانوں کو4 ہزارروپے ماہانہ دینے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انڈر ٹرایل قیدیوں کی 90 دن سزاؤں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا ہے، ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے82 مریض سامنے آئے۔
پنجاب کی جیلوں میں معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کی جارہی ہے۔ انڈرٹرائل قیدیوں سے متعلق سفارشات جلد وفاقی حکومت کو دی جائیں گی۔ ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے ہیروز ہیں۔ پنجاب حکومت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کوسلام پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دارطبقہ مشکلات کا شکار ہیں۔
حکومت پنجاب انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔10ارب لاگت سے 25 لاکھ گھرانوں کو4 ہزار روپے امدادی رقم دی جائے گی۔ اسی طرح 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کیے جارہے ہیں۔ اسی طرح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور, نے تمام جیلوں کے قیدیوں اور سٹاف کو ماسک ،سینی ٹائرز ، صابن اور پنجاب کے 1لاکھ غر یب خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں شامل12 فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں سٹاف اور قیدیوں کو بھی کورونا سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کر یں گے جسکے لیے ہم نے تمام جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اور انکو درپیش مسائل کے حوالے سے ریکارڈ جمع کر لیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج پہلے مرحلے لاہور کی جیلوں کے سٹاف اور قیدیوں کو کورونا سے بچانے کیلئے سامان کی پہلی کھیپ آئی جی پنجاب کے حوالے کردی ہے اور انشاء اللہ پنجاب کی جیلوں میں 45  ہزار قیدیوں سمیت جیلوں کے سٹاف کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک ،سینی ٹائزر ،صابن ،دستانے اور جراثیم کش شیمپوفراہم کیے جائیں گے او ر جیلوں میں موجود تما م سٹاف کوہر صورت کوروناسے بچا جائیگا ۔
REGARDS (CURRENT AFFAIRS).             

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے