Subscribe Us

header ads

ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 32.97 فیصد اضافہ

ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 32.87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرفروری 2020ء تک سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو375 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 32.97 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو282 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
فروری 2020ء کے دوران سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو55 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال فروری میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو35 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کے دوران سفری خدمات کی درآمدات میں 14.23 فیصد اضافہ ہواہے۔ جولائی 2019ء سے لیکرفروری 2020ء تک سفری خدمات کی درآمدات پر 1.051 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.23 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8ماہ میں سفری خدمات کی درآمدات پر920 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مالی سال2018-19ء کے دوران سفری خدمات کی درآمدات پر پاکستان نے 2.28 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے