Subscribe Us

header ads

پاکستان ڈی آرایس کا بہترین استعمال کرنے والی چیمپئن ٹیم


28ستمبر2017کے بعد امپائرز کے فیصلے تبدیل کرانے میں 

سرفہرست قرار


 پاکستان ڈی آر ایس کا بہترین استعمال کرنے والی چیمپئن ٹیم بن گئی ہے جسے ایک حالیہ تجزئیے کے نتیجے میں 28 ستمبر2017ء کے بعد امپائرز کے فیصلے تبدیل کرانے میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے ۔معروف کرکٹ ویب سائٹ پر موجود تجزیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 28 ستمبر 2017ء کے بعد زمبابوے کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں داخل ہونے والی دو نئی ٹیموں افغانستان اور آئرلینڈ کو چھوڑ کر جن ٹیموں نے دس یا زائد ٹیسٹ کھیلے ہیں انہوں نے مجموعی طور پر 1141 ریویوز لئے جن میں سے 325 کامیاب رہے جب امپائرز کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ فیلڈنگ ٹیم کے کپتانوں کے برعکس بیٹسمینوں کو فیصلوں پر نظر ثانی کا سہارا لینے پر زیادہ فائدہ ہوا کیونکہ بیٹنگ کرنے والوں کو بیٹ کا کنارہ لگنے یا بال کے سٹمپس میں جانے کا زیادہ بہتر اندازہ ہوتا ہے ۔

اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی ٹیم نے 104میں سے 36 فیصلے تبدیل کرائے یعنی ان کے 34.6 فیصد ریویوز کامیاب ثابت ہوئے جو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے کہیں بہتر اوسط ہے ۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے سری لنکا کا 23.3 فیصد کا تناسب سب سے بدتر ہے ۔فیصلوں کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی پاکستان کو ٹاپ پوزیشن حاصل ہے جسے ریویوز کے نتیجے میں 57.7 فیصد کامیابی نصیب ہوئی جب کہ نیوزی لینڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جس کی کامیابی کا اوسط 48.9 فیصد رہا۔ فیلڈنگ ریویوز میں بھی پاکستانی ٹیم سرفہرست رہی حالانکہ یہ انفرادی نہیں بلکہ اکثر پوری ٹیم کا فیصلہ ہوتا ہے ۔پاکستان کے ایک تہائی ریویوز قائم رہے جسے دوسرے نمبر پر موجود 24.8 فیصد کامیاب ریویوز کی مالک انگلش ٹیم پر نمایاں سبقت حاصل رہی اور یوں گرین شرٹس کو ہر لحاظ سے چیمپئن کہا جا سکتا ہے ۔


REGARDS (CURRENT AFFAIRS).                 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے