Subscribe Us

header ads

پی ایس ایل فائیو کے مناسب اختتام کیلئے فرنچائز کی رائے منقسم

پی سی بی حکام حالات کی بہتری کے بعد نومبر میں میچوں کا انعقاد کرانا چاہتے ہیں

 پاکستان سپرلیگ سیزن پانچ کے مناسب اختتام کیلئے فرنچائز کی منقسم رائے کی وجہ سے سیمی فائنل اور فائنل کا انعقاد پی سی بی حکام کیلئے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے جو آئندہ چند ماہ میں حالات کی بہتری کے بعد نومبر میں باقی میچوں کا انعقاد کرانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ای فائیو کے مناسب انداز سے اختتام کیلئے سوچ و بچار کا سلسلہ جاری ہے اور پی سی بی نے حالات کی بہتری کے بعد نومبر میں پی ایس ایل فائیو کے باقی میچوں کا انعقاد ممکن بنانے کا ارادہ کیا ہے لیکن اس حوالے سے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ محض تین دن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور16 غیر ملکی پلیئرز کو یکجا کیسے کیا جائے ۔
پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر منتظمین مناسب ونڈو تلاش نہ کر سکیں تو گروپ مرحلے کی ٹاپ ٹیم کو ایونٹ کا فاتح قرار دیا جا سکتا ہے ۔

ملتان سلطانز کے بالنگ کوچ مشتاق احمد اور فرنچائز مالک عالمگیر ترین بھی یہی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم کو گروپ مرحلے میں سرفہرست ہونے کے تحت سیزن پانچ کا فاتح قرار دیا جائے اور پی سی بی باقی میچوں کو ری شیڈول نہ کرے تاہم پہلی مرتبہ پلے آف میں پہنچنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے حکام یکسر مختلف سوچ رکھتے ہیں جن کا خیال ہے کہ جب بھی ممکن ہو باقی میچوں کا انعقاد کرایا جائے تاکہ فاتح کا باقاعدہ مقابلے کے بعد درست انداز سے فیصلہ ہو سکے ۔

REGARDS (CURRENT AFFAIRS).            
VISIT:-www.currentaffairs252.blogspot.com           

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے