Subscribe Us

header ads

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

کورونا وائرس کے خوف سے نویں اور دسویں کے امتحانات ملتوی کر دئے گئے تھے تاہم اب میٹرک کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم  نے   پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 15 جون سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوں گے جو 15 دن تک چلیں گے۔
ان  نے کہا کہ 15 اگست 2020 کو دسویں جماعت کے رزلٹ کا اعلان ہوگا، 6 جولائی 2020 کو گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ 15 ستمبر 2020 کو گیارہویں اور بارہویں 
جماعت کےامتحانات کے نتائج آئیں گے۔

وزیرِ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والا تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا جبکہ گیارہویں اور بارہویں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو مزید تبدیلیاں کریں گے۔
گیارہویں جماعت کے داخلے 15 جولائی سے شروع ہوں گے، بچوں کا کالج میں ایڈمیشن نویں جماعت کے رزلٹ پر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ یکم جون کو اسکول کھلیں گے، یکم جون سے 15 جون تک پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات ہوں گے، بچوں کو امتحانات سے قبل شیڈول بھیجا جائے گا۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ مشکل ہے کہ 5 اپریل کو باقی صوبوں کے اسکول کھلیں، وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں سے بھی اپیل ہے کہ چھٹیاں 30 مئی تک کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے